ترکیہ کے وسطی صوبے میں جنگل کی آتشزدگی، 10 فائر فائٹرز ہلاک، 14 زخمی

News Image

انقرہ: ترکیہ کے وسطی صوبے میں جنگل کی آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران 10 فائر فائٹرز ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ ایسکی شہر کے سیئٹ غازی ضلع میں پیش آیا جہاں فائر فائٹرز اور امدادی ٹیمیں گذشتہ روز سے جنگل کی آگ بجھانے کی کوشش کر رہی تھیں۔
وزیر زراعت و جنگلات ابراہیم یماکلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تصدیق کی اور کہا کہ ہوا کا رخ اچانک بدل گیا جس کے نتیجے میں شعلے تیزی سے فائر فائٹرز کی طرف بڑھنے لگے۔ 24 فائر فائٹرز آگ میں پھنس گئےجنہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یماکلی نے یہ بھی بتایا کہ ترکیہ کے وسطی اور مغربی صوبوں میں اب بھی جنگل کی آگ لگی ہوئی ہے اور امدادی ٹیمیں ان علاقوں میں بھی آگ بجھانے کے لیے سرگرم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال بہت سنگین ہے، اور امدادی کاموں میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

DATE . July/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top