تیسرا ٹی 20، پاکستان نے بنگلا دیش کو 74 رنز سے شکست دے دی

News Image

میر پور :بنگلا دیش کے شہر میر پور کے شیرِ بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 74 رنز سے شکست دے دی۔

میر پور میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم 179 رنز کے تعاقب میں 16.3 اوورز میں 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلا دیش کی جانب سے محمد سیف الدین ناٹ آؤٹ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مہدی حسن میراز 10، محمد نعیم 10، نسُم احمد 9، کپتان لٹن داس 8، تسکین احمد 7، شریف الاسلام 7، شمیم حسین 5، جاکر علی 1 جبکہ مہدی حسن اور تنزید حسن 0، 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا نے 3، فہیم اشرف اور محمد نواز نے 2، 2 جبکہ احمد دانیال، سلمان آغا اور حسین طلعت نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بنگلادیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسن نواز 33، محمد نواز 27، صائم ایوب 21، محمد حارث 5، فہیم اشرف 4 اور حسین طلعت 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔کپتان سلمان آغا 12 اور عباس آفریدی 1رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، نسُم احمد نے 2 جبکہ محمد سیف الدین اور شریف الاسلام نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 8 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی تھی۔

DATE . July/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top