
ڈنمارک میں معدومیت کا شکار نایاب پرندہ وائٹ سٹارک ایک بار پھر نظر آنے لگا ۔اس سال وائٹ سٹارک کے 33 بچے پیدا ہوئے جو کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ ہیں۔
ماہرین کے مطابق موسم کی تبدیلی اور تحفظاتی اقدامات اسکی واپسی کی بڑی وجوہات ہیں۔ڈنمارک کا نیچرل ہسٹری میوزیم اسٹارک کے بچوں کو GPS سے ٹریس کرے گا ۔ڈنمارک کی روایات میں اسٹارک کو بہار اور خوش نصیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے-
DATE . July/25/2025