ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا اٹھارہواں مرحلہ آسٹریلیا کے بین او کانر نے جیت لیا

News Image

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا اٹھارہواں مرحلہ آسٹریلیا کے’بین او کانر‘ کے نام رہا ہے ۔ دفاعی چیمپئن سلووینیا کے تادیج پوگاچر مجموعی برتری بڑھانے میں کامیاب ہوگئے۔

اکیس مراحل پر مشتمل ریس کا 18واں مرحلہ171.5 کلومیٹر کے پہاڑی ٹڑیک پر محیط تھا، ’بین او کانر‘ نے مقررہ فاصلہ 5 گھنٹے 3 منٹ اور 47 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔تادیج پوگاچر ایک منٹ اور45سیکنڈز کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ ڈنمارک کے جونس ونگے گارڈ مزید 9سیکنڈز کے فرق سے پوڈیم مکمل کیا۔

لیڈرز بورڈ پر تادیج پوگاچر کو جونس ونگےگارڈ پر 4 منٹ اور 26 سیکنڈز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔ ریس کا 19واں مرحلہ ’آلبیرویل‘ سے ’لا بلانی‘ تک 95کلومیٹر کے پہاڑی ٹریک پر مشتمل ہے۔

DATE . July/25/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top