پرائم منسٹرسکلزپروگرام نوجوانوں کی فنی تربیت کے حوالےسے اہمیت کاحامل ہے،وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر

News Image

کوئٹہ :وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ پرائم نسٹر اسکلز پروگرام نوجوانوں کی فنی تربیت کے حوالے سے ایک اہم اور مؤثر اقدام ہے، جو نوجوان نسل کو ہنر مند بنا کر ملک کی ترقی میں شامل کرنے کا ذریعہ بن رہا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ نوجوانوں کی افرادی قوت کو مؤثر انداز میں بروئے کارلانے کی اشد ضرورت ہےاور بلوچستان کے نوجوانوں کو آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں فنی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے بھی ہنرمندی کے تربیتی پروگرام اور بلوچستان کے بچوں کو سکالرشپس بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ تعلیم اور تربیت کے مواقع ہر طبقے تک پہنچ سکیں۔
وزیر مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ “بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا”۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے متعدد اقدامات جاری ہیں۔

DATE . July/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top