پاک چائنا سنٹر میں دو روزہ ہیلتھ ایکسپو اور سمٹ کا آغاز

News Image

پاک چائینہ سنٹر میں دو روزہ ہیلتھ ایکسپو اور سمٹ کاافتتاح وزیرمملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کیا۔نمائش میں شعبہ صحت سے وابستہ فارماسوٹیکل کمپنیوں،طبی اداروں اور نرسنگ سمیت طبی ماہرین سمیت غیر ملکی سفیروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی نےنمائش میں شعبہ صحت میں استعمال ہونے والی جدید مشینری ،آلات اور پریکٹیشنرز کیلئے طبی وتحقیقی موادپر مشتمل اسٹالز کا معائنہ کیا اور صحت کے جدید معیارکو یقینی بنانے کیلئے پاکستانی کمپنیوں کی کاوشوں کو سراہا،نمائش کا اہتمام راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کیا ہے جو کل بھی جاری رہے گی۔ ایونٹ کا مقصد پاکستان کے دواسازی کے شعبوں کی برآمدی صلاحیت کا جائزہ لینا اور صنعت کو درپیش اہم چیلنجز کو اجاگر کرنا تھا۔

DATE . July/30/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top