
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے حالیہ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے گجرات میں برساتی پانی میں ڈوبنے سے چار بچوں کے جاں بحق ہونے پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حسن ابدال میں گاڑی کے سیلابی ریلے کی زد میں آکر چار خواتین کے جاں بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔
مریم نواز شریف نے والدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں کو سیلابی یا برساتی پانی میں نہانے سے روکیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنائیں اور بارشوں کے دوران الرٹ رہیں تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
DATE . July/31/2025