امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف آج غزہ کا دورہ کررہے ہیں

News Image

مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف آج غزہ کا دورہ کررہے ہیں ۔اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکی نمائندے غزہ میں خوراک کی ترسیل کا معائنہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا دونوں حکام غزہ میں موجودہ خوراک کی تقسیم کے مقامات پر جائیں گے ۔ مزید خوراک پہنچانے کے انتظامات کا جائزہ لیں گے اور فلسطینیوں سے مل کر زمینی صورتحال معلوم کریں گے ۔

DATE . Aug/1/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top