
نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے نریندر مودی حکومت پر انتخابی فراڈبے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی نے جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر الیکشن کو محض اسٹیج ڈرامہ بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی راج میں انتخابی دھاندلی کو ریاستی پالیسی بنا کر حقیقی عوامی مینڈیٹ کو جعلی ووٹوں سے بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
راہول گاندھی نے انکشاف کیا ہے کہ بہار میں ہونے والے آئندہ انتخابات سے قبل بی جے پی نے جعلی ووٹرز کو ووٹر لسٹ میں شامل کروانا شروع کر دیا ہے تاکہ ووٹروں کی مصنوعی تعداد بڑھا کر نتائج پر اثرانداز ہوا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے جمہوری عمل کو پامال کر کے ملک میں آمریت جیسا ماحول پیدا کر دیا ہے، جہاں عوام کا ووٹ اور آواز دونوں غیر محفوظ ہو چکے ہیں
DATE . Aug/10/2025