
کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس کو غلط اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ آٹھ دن کے لیے بند نہیں کیا جا رہا، بلکہ یومِ آزادی کی فضائی سرگرمیوں کے باعث صرف مخصوص دنوں اور اوقات میں پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
ترجمان کے مطابق 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست تک روزانہ صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک، جبکہ 9 اگست اور 11 سے 13 اگست تک شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک پروازیں معطل رہیں گی۔
ان مختصر وقفوں کے علاوہ ایئرپورٹ پر تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ ترجمان نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔
DATE . Aug/10/2025