
ننکانہ صاحب میں معرکہ حق جشن آزادی سپورٹس فیسٹول کا آغاز ہوگیا ہے ۔سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام گورنمنٹ گورونانک ہائیر سیکنڈری میں ہونے والےسپورٹس فیسٹول کے دوران فٹ بال، کبڈی،والی بال اور رسہ کشی کے مقابلے ہوں گے۔پہلے روز فٹ بال کے مقابلے ہوئے۔
ولی پور بوڑا کی ٹیم نے شاہ کوٹ کو تین کے مقابلے میں چار گول جبکہ چک نمبر چار کی ٹیم نے چک نمبر دس کی ٹیم کو چار کے مقابلے پانچ گول سے ہرا یا۔ دونوں میچز کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔
DATE . Aug/12/2025