لودہراں میں مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور تجاوزات کے خلاف آپریشن

News Image

لودہراں: پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے لودہراں میں مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دکانوں کے آگے بنائے گئے تھڑے، فٹ پاتھ پر رکھا سامان اور راستوں میں حائل غیر قانونی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
اتھارٹی نے قواعد کی خلاف ورزی پر مختلف دکانداروں کو مجموعی طور پر دو لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے۔ حکام کے مطابق عوامی آمدورفت میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

DATE . Aug/12/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top