معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کرگئے

معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کرگئے
فوٹو: عاطف اسلم/ انسٹاگرام

لاہور: بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم انتقال کر گئے۔

عاطف اسلم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر اپنے والد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال کی اطلاع دی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عاطف اسلم کے والد طویل عرصے سے علیل تھے، انہیں چند ماہ قبل دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔

ذرائع کے مطابق  محمد اسلم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں ادا کی جائے گی ۔

DATE . Aug/13/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top