وزیراعظم کا یومِ نوجوان پر پیغام: ہنر مند نوجوان معاشی ترقی کے بنیادی ستون ہیں

News Image

اسلام آباد: وزیراعظم نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہنر مند نوجوان معاشی سرگرمیوں میں اپنی ذہانت اور توانائی کو بروئے کار لا کر ترقی کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے نوجوانوں کو ملک کی معاشی ترقی کا بنیادی پہیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان قومی و عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعمیری کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی تعلیم، صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ استعداد میں اضافہ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے مکمل آگاہی فراہم کرنا حکومت کی ترجیح قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کامیابی سے لاکھوں نوجوانوں کی ہنر مندی میں اضافہ کر رہا ہے اور اڑان پاکستان کے تحت کمیونٹی سطح پر نوجوانوں کے لیے پلیٹ فارمز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

DATE . Aug/13/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top