بیجنگ ()چینی صدر شی جن پھنگ اور سوئٹزرلینڈ کی صدر کیرن کیلر سٹر کے مابین دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ ہوا ۔اتوار کے روز
صدر شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور سوئٹزرلینڈ کے تعلقات مختلف سماجی نظاموں اور ترقی کے مختلف مراحل والے ممالک کے دوستانہ تعاون کی مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے “برابری، احترام ، باہمی فائدے” کے چین-سوئٹزرلینڈ تعاون کے جذبے کو پروان چڑھایا ہے ، دو طرفہ اور کثیر جہتی میدانوں میں تعاون کے نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں ، دونوں ممالک کے عوام کی خوشحالی میں اضافہ کیا ہے اور کثیرالجہتی نظام اور آزاد تجارت کے تحفظ میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ وہ چین-سوئٹزرلینڈ تعلقات کی ترقی کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور اقتصادی و مالی تعاون نیز ثقافتی تبادلوں کو گہرا کرنے، چین اور سوئٹزرلینڈ کی اختراعی تزویراتی شراکت داری کو نئی سطح تک لے جانے ،نیز مساوی اور منظم کثیرقطبی اور جامع اقتصادی گلوبلائزیشن کو فروغ دینے کے لیے صدر کیرن کیلر کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔
سوئٹزرلینڈ کی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوئٹزرلینڈ چین کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کو بڑھانےاور باہمی دوستی کو مزید فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
DATE . Sep/14/2025