بیجنگ ()
چین کی ریاستی کونسل کے نیوز آفس نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں زراعت اور امور دیہات کے شعبے کے عہدیدار نے “چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران زراعت اور دیہات میں اعلیٰ معیاری ترقی سے متعلق صورتحال سے آگاہ کیا۔منگل کے روز پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ “چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران چین میں اناج کی پیداوار نئی بلندی تک پہنچ گئی ۔2024 میں زرعی پیداوار پہلی بار 0.7 ٹریلین کلوگرام سے تجاوز کر گئی ، جو 2020 کے مقابلے میں 37 ارب کلوگرام کا اضافہ ہے۔ اس وقت چین میں فی کس اناج کی دستیابی 500 کلوگرام تک پہنچ گئی ہے، جو بنیادی طور پر اناج کی خود کفالت اور غذائی تحفظ کو یقینی بناتا ہے، اور خوراک کی سیکیورٹی کی مکمل ضمانت فراہم کرتا ہے۔
پریس کانفرنس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کسانوں کی زندگی کے معیار میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔ “چودھویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران، کسانوں کی آمدنی میں تیز اضافہ جاری ہے، اور 2024 میں دیہی رہائشیوں کی فی کس دستیاب آمدنی 23119 یوان تک پہنچ گئی ہے ۔
DATE . Sep/16/2025