جاپان کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کی تقریب کے جائزہ اجلاس کا انعقادبیجنگ ()جاپان کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کی تقریب کا جائزہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں تقریب کی تیاریوں میں شامل عملے سے ملاقات کی اور تمام افراد کی زبردست محنت اور کامیابی پر انہیں سراہا۔حال ہی میں، شی جن پھنگ نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کی، جس میں انہوں نے مذکورہ یادگاری تقریب کی جائزہ رپورٹ سنی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ یہ تقریب عظیم، شاندار، دل کو متاثر کرنے والی اور محنت کی تحریک دینے والی تقریب تھی ، جس سے ملک کی تعمیر اور قوم کی نشاۃ ثانیہ کے اعتماد کو مزید تقویت ملی ہے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں چین کے ذمہ دار رویے کی عکاسی بھی ہوئی ہے۔