بائیسویں چین-آسیان ایکسپو میں چین کے نائب صدر کی شرکتبیجنگ()چینی نائب صدر ہان زنگ نے چین کے گوانگ شی چوانگ خوداختیارعلاقے کے شہر نان ننگ میں بائیسیویں چین-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ سمٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ہان زنگ نے کہا کہ سال 2021 میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے پیش کردہ پرامن ، مستحکم، خوشحال، خوبصورت اور دوستانہ گھر کی مشترکہ تعمیر نے چین -آسیان تعاون کے لیے ایک نیا خاکہ تیار کیا اور ترقی کی سمت کی نشاندہی کی ۔انہوں نے کہا کہ چین آسیان ممالک کے ساتھ مل کر چین آسیان ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔چین کے نائب صدر ہان زنگ نے اس موقع پر چار تجاویز پیش کیں ۔پہلی،ایک دوسرے کی ترقیاتی حکمت عملی کو ہم آہنگ کرتے ہوئے ” دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیاری ترقی کو آگے بڑھایا جائے اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو ،گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو ،گلوبل سِولائزیشن انیشی ایٹو ا ور گلوبل گورننس انیشی ایٹو پر عملدر آمد کے لیے مل کر کام کیا جائے۔دوسری، علاقائی کھلے پن اور تعاون کو تیز کیا جائے ، چین- آسیان آزاد تجارتی زون 3.0 ورژن کی مشترکہ تعمیر کی جائے اور آر سی ای پی پر اعلیٰ معیار کے ساتھ عمل کیا جائے۔تیسری، صنعتی اور سپلائی چینز کے باہمی تعامل سے ترقی کو فروع دیا جائے ، نئی ابھر تی ہوئی صنعت کے تعاون کو وسیع کیا جائے اور دنیا بھر میں صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کا تحفظ کیا جائے ۔چوتھی، تہذیبوں کے باہمی تبادلے اور باہمی تعامل کو فروغ دیا جائے، افراد کی آمد و رفت کو آسان بنایا جائے، اور زیادہ سے زیادہ ایسے منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے جو عوامی حمایت کے حامل ، عوامی خواہشات کے مطابق اور عوامی بھلائی کے لیے مفید ہوں۔

DATE . Sep/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top