چین میں غیرملکیوں کی آمد اور ان کی خریداری مسلسل بڑھ رہی ہے، وزارت تجارت

بیجنگ () چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی پریس کانفرنس میں، وزارت تجارت کے متعلقہ عہدیدار نے کہا کہ رواں سال چین آنے والے غیرملکیوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ پہلی ششماہی میں،چین میں آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد 19 ملین سے زیادہ تھی، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔ان میں بغیر ویزا چین میں داخل ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ چھتیس لاکھ چالیس ہزار ہے ۔ اگست کے آخر تک، ملک بھر میں ٹیکس ریفنڈز کی تعداد 10,000 سے تجاوز کر چکی ہے، جو کہ 2024 کی تعداد کا 3 گنا ہے۔ اس کے علاوہ جنوری سے اگست تک ٹیکس ریفنڈ سے متعلق فروخت میں 98 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
وزارت تجارت کے متعلقہ عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ آنے والے مرحلے میں ملک بھر میں تقریباً 50 شہروں میں کھپت کے نئے طرز، نئے ماڈلز اور نئے منظرناموں کی آزمائش کی جائے گی۔

DATE . Sep/17/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top