زی گونگ پارٹی ہمیشہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ساتھ مل کر مشکلات میں کام کرتی رہی ہے ، چینی صدر

بیجنگ ()

چین کی زی گونگ پارٹی کی سوویں سالگرہ کے موقع پر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر، اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے ایک تہنیتی خط میں سی پی سی مرکزی کمیٹی کی طرف سے زی گونگ پارٹی کو مبارکباد دی اور تمام اراکین کے لیے مخلصانہ سلام پیش کیا ۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے خط میں کہا کہ چین کی تاریخ میں سب سے پہلے قائم ہونے والی جمہوری پارٹی کے طور پر، زی گونگ پارٹی ہمیشہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ساتھ مل کر مشکلات میں کام کرتی رہی، جس نے قوم کی خودمختاری اور عوام کی آزادی کی جستجو نیز ملک کے طاقتور ہونے اور عوام کی خوشحالی کے حصول میں اپنی حکمت اور توانائی پیش کی۔

صدر شی نے امید ظاہر کی کہ نئے سفر میں زی گونگ پارٹی ،سی پی سی کی قیادت کے تحت باہم تعاون کو برقرار رکھتے ہوئے ، سمندر پار چینیوں،ان کے اہل خانہ اور بیرون ملک طالب علموں کو یکجا کر کے ، ملک کی وحدت کے لیے مثبت کردار ادا کرے گی اور چینی خصوصیات کی حامل جدیدکاری کے ذریعے ملک کی تعمیر اور قوم کی نشاۃ ثانیہ میں مزید خدمات سرانجام دے گی ۔

چین کی زی گونگ پارٹی کے قیام کی سوویں سالگرہ کی تقریب 19 تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوئی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

DATE . Sep/19/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top