چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے سیاسی تبصرے پر مبنی دستاویزی فلم “کوہ تھیان شان کا نغمہ” کی دوسری قسط: ” محنت اور پیش رفت”

بیجنگ ()

چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کے لیے، چائنا میڈیا گروپ نے چھ قسطوں پر مشتمل سیاسی تبصرے پر مبنی دستاویزی فلم ” کوہ تھیان شان کا نغمہ” تیار کی ہے، جس میں سنکیانگ میں گزشتہ 70 سالوں میں آنے والی عظیم تبدیلیوں کو دکھایا گیا ہے۔ بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے،تھیان شان وکٹری ٹنل پروجیکٹ نے کس طرح اونچائی پر شدید سردی، پیچیدہ چٹانوں کی تہوں اور ماحولیاتی تحفظ کے مسائل سمیت دیگر عالمی سطح کے چیلنجوں پر قابو پا کر جنوبی اور شمالی سنکیانگ کو ملانے کے خواب کو حقیقت بنا دیا ہے؟ آبی منصوبوں کی تعمیر سنکیانگ کی اناج کی فی یونٹ پیداوار کو چین میں پہلے نمبر تک پہنچنے میں کس طرح مدد کرتی ہے؟ پون اور شمسی توانائی کے مراکز سے لے کر فوٹو وولٹک منصوبوں تک، کوئلے کی صاف پیداوار سے لے کر صنعتی چین کی اعلیٰ سطح پر توسیع تک، سنکیانگ کے اسپیشل وسائل کو کس طرح مسلسل سبز صنعتوں میں تبدیل کیا گیا ہے؟ ان سوالات کے جوابات آپ کو ملیں گے دوسری قسط، “محنت اور پیش رفت” میں ۔

DATE . Sep/21/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top