چین-یونان جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں نمایاں ترقی حاصل ہوئی ہے، چینی عہد یدار

بیجنگ () نیو ڈیموکریسی پارٹی آف گریس کی دعوت پر، سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سنٹرل کمیشن برائے ڈسپلن انسپیکشن کے سیکریٹری لی شی نے چینی وفد کی قیادت کرتے ہوئے یونان کا باضابطہ دوستانہ دورہ کیا۔ ایتھنز میں انہوں نے بالترتیب یونانی صدر تاسولاس، پارلیمنٹ کے اسپیکر کاکلا مانیس، نائب وزیر اعظم خاتزیداکیس اور نیو ڈیموکریسی پارٹی کے جنرل سیکریٹری سکریکاس سے ملاقات کی۔پیر کے روز
تاسولاس سے ملاقات کے دوران، لی شی نے صدر شی جن پھنگ کا سلام پہنچایا اور کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور یونانی قیادت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں، چین-یونان جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں نمایاں ترقی حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے ایس سی او تھیانجن سمٹ میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی جو تجویز پیش کی، چین یونان کے ساتھ مل کر اس پر عمل کرنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
تاسولاس نے چینی صدر شی جن پھنگ کو پر خلوص سلام پیش کیا اور کہا کہ جاپان کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشزم مخالف جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ کی بیجنگ میں منعقدہ تقریب اور صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ چار عالمی اقدامات نے دنیا کو مضبوط اور طاقتور آواز فراہم کی ہے، جس کی اہمیت عالمی امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونان بین الاقوامی امور اور کثیرالجہتی شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہشمند ہے۔
لی شی نے چین-یونان تہذیبی تبادلے کے باہمی مکالمے کے سیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا، اور پیریئس بندرگاہ کے منصوبے کا معائنہ بھی کیا۔

DATE . Sep/22/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top