ایشیا کپ: بھارت کے ہاتھوں دوبارہ شکست پر مریم نفیس نے محسن نقوی سے کیا درخواست کی؟ ٹوئٹ وائرل

ایشیا کپ: بھارت کے ہاتھوں دوبارہ شکست پر مریم نفیس  نے محسن نقوی سے کیا درخواست کی؟ ٹوئٹ وائرل
گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی/ فائل فوٹو

پاکستانی  اداکارہ مریم نفیس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹیم میں  انڈر 19 پلیئرز کو کھیل کا حصہ بنانے کی درخواست کردی۔

ایکس پر  جاری بیان میں اداکارہ مریم نفیس نے لکھا کہ ’ محسن برو ،  انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو ، پلیز‘۔

ایشیا کپ: بھارت کے ہاتھوں دوبارہ شکست پر مریم نفیس  نے محسن نقوی سے کیا درخواست کی؟ ٹوئٹ وائرل

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی،  پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کے امکانات محدود ہوچکے ہیں۔

پاکستان کو فائنل تک پہنچنے کے لیے اپنے آئندہ دونوں میچ جیتنے ہوں گے، کسی ایک میچ میں شکست کی صورت میں بھی پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گا۔

اس سے قبل ایونٹ کے گروپ میچ میں بھی بھارت نے پاکستان کو باآسانی شکست دی تھی۔

DATE . Sep/23/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top