چین-امریکہ تعلقات میں استحکام کا رجحان نظر آ یا ہے, چینی وزیر خا رجہ

ایک چین کے معاملے پر امریکہ کا ایک سیاسی عہد موجود ہے، وانگ ای

بیجنگ ()
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای سے بیجنگ میں چین کے دورے پر آئے ہوئے امریکی کانگریس کے نمائندگان کے وفد نے ملاقات کی۔ دونوں فریقوں نے رابطوں اور تبادلہ خیال کو مضبوط بنانے اور چین-امریکہ تعلقات کی مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔بدھ کے روز
وانگ ای نے کہا کہ یہ دورہ 2019 کے بعد سے چین کا دورہ کرنے والے امریکی کانگریس کے نمائندگان کے وفد کا پہلا دورہ ہے، جو دونوں امریکی سیاسی جماعتوں کی آواز اور امریکی عوام کی چین-امریکہ تعلقات سے توقعات لے کر آیا ہے۔اس دورے کو تعلقات پر جمی برف کو پگھلانے والا دورہ قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ دورہ امریکہ کو چین کو درست طریقے سے سمجھنے، اختلافات کو عقلی نظر سے دیکھنے، دوستانہ روابط بحال کرنےا ور فعال طریقے سے تعاون کی تلاش میں مدد دے گا ، اور چین-امریکہ تعلقات کی حقیقی طور پر مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی میں معاونت کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دورہ بالآخر چین اور امریکہ جیسی دو بڑی طاقتوں کے درست میل جول کا ایسا راستہ تلاش کرے گا، جس سے دونوں ممالک اور دنیا کو فائدہ پہنچے ۔وانگ ای نے زور دیا کہ اس وقت چین-امریکہ تعلقات میں استحکام کا رجحان نظر آ یا ہے اور یہ قابل قدر رجحان آسانی سے حاصل نہیں ہوا ۔وانگ ای نے کہا کہ ایک چین کے معاملے پر امریکہ کا ایک سیاسی عہد موجود ہے اور امریکہ کو آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے “تائیوان کی علیحدگی” کی سختی سے مخالفت کرنی چاہیے۔

DATE . Sep/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top