گزشتہ 70 سال میں چینی طرز کی جدید کاری کا “سنکیانگ ماڈل”تخلیق کیا گیا ہے

بیجنگ ()
چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا کے 38 ممالک میں 7,446 جواب دہندگان کے لئے کیے گئے ایک تازہ ترین سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ جواب دہندگان سنکیانگ کی ثمر آور کامیابیوں کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ چین کی سنکیانگ گورننس حکمت عملی سرحدی علاقوں میں ترقی اور سلامتی کو مربوط کرنے، سنکیانگ میں چینی طرز کی جدید کاری کے عمل کو آگے بڑھانے اور سنکیانگ میں سماجی استحکام اور طویل مدتی امن و استحکام کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب رہی ہے۔
ماضی میں چین کے سب سے بڑے اور غریب ترین علاقوں میں سے ایک کے طور پر، سنکیانگ میں تمام 3.0649 ملین دیہی آبادی کو غربت سے نکالا گیا ہے۔ اس حوالے سے 79.3 فیصد جواب دہندگان نے سنکیانگ میں غربت کے خاتمے کے کارنامے کی تصدیق کی۔ ان میں سے، افریقہ اور جنوبی امریکہ کے جواب دہندگان کی جانب سے شرح تصدیق سب سے زیادہ رہی جو بالترتیب 84.5فیصد اور 84.1فیصد تھی۔ سروے میں، 80.6 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے لوگوں کے مذہبی عقیدے کی آزادی کے حق کی ضمانت دی گئی ہے۔ افریقہ، جنوبی امریکہ اور ایشیاء کے جواب دہندگان میں اس حوالے سے شرح تصدیق 80فیصد سے تجاوز کر گئی۔ علاوہ ازیں، 83.1فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے روایتی تہواروں اور لوک سرگرمیوں کے لیے حکومتی حمایت نے سنکیانگ کے ثقافتی ورثے کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کیا ہے۔

DATE . Sep/24/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top