بیجنگ () چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام “بیوٹی ان ہارمنی ، ڈیسٹنی ان یونیٹی ” کے عنوان سے ایک ویژول ورکس ایگزبیشن نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے شعبہِ تشہیرکے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ موسیقی اور تصاویر انسانیت کی مشترکہ زبانیں ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کی پیش کردہ شاہکار دستاویزی فلمیں جیسے ” ہیومن کاربن فوٹ پرنٹ “، ” ایریڈیکیٹنگ پاورٹی “، ” پاتھ وے ٹو پراسپیرٹی ” وغیرہ، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے میں چین کی دس سالہ شرکت کی کامیابیوں کا جامع منظر پیش کرتی ہیں اور ایک بڑے ملک کی ذمہ داری اور عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔
اس ایگزبیشن سے متعلق رپورٹس کو اب تک امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، اسپین، جاپان، جنوبی کوریا، متحدہ عرب امارات، بھارت اور ملائیشیا سمیت 47 ممالک اور علاقوں کے 1192 اہم میڈیا آؤٹ لیٹس شائع کر چکے ہیں ۔
DATE. Sep/25/2025