نیو یا رک () چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کی صدر اینالینا بیربوک سے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ دنیا افراتفری اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے اور اقوام متحدہ کا کردار تیزی سے اہم ہوتا جا رہا ہے۔چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے حال ہی میں گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی، جس کا مقصد اقوام متحدہ کو بین الاقوامی معاملات میں اپنا مناسب کردار ادا کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ لی چھیانگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے وقار اور کردار کو مضبوطی سے برقرار رکھتا ہے اور عالمی گورننس سسٹم کو مشترکہ طور پر نافذ کرنے، زیادہ منصفانہ عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کو فروغ دینے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور تمام فریقوں کے ساتھ رابطے کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔اینالینا بیربوک نے کہا کہ چین ہمیشہ سے اقوام متحدہ کا ایک مضبوط حامی رہا ہے اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں قائدانہ کردار ادا کرتا رہا ہے۔ صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ چار گلوبل انیشی ایٹوز اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں سے انتہائی مطابقت رکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 2758 کے مندرجات واضح ہیں، اور موجودہ جنرل اسمبلی ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل کرے گی۔
DATE. Sep/25/2025