بیجنگ () چینی دستاویزی فلم “آپ کی آواز” کی اسکریننگ نیویارک کے مین ہیٹن میں منعقد ہوئی ، جس میں بیجنگ کے شہری گورننس سسٹم کی کہانی پیش کی گئی ہے ۔ یہ دستاویزی فلم بیجنگ کی “12345” سٹیزن سروس ہاٹ لائن کو مرکزی موضوع کے طور پر رکھتے ہوئے شہری گورننس اور لوگوں کی روزمرہ زندگی میں درپیش مسائل کی سچی کہانی بیان کرتی ہے۔ نیویارک میں چینی قونصلیٹ جنرل کے ڈپٹی قونصل جنرل ما شیاؤ شیاؤ نے اس تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔ نیویارک کے علمی اور ثقافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات اور طلبہ کے نمائندوں نے مل کر یہ دستاویزی فلم ملاحظہ کی۔
DATE . Sep/25/2025