اقوام متحدہ ()
جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل نمائندے چن ژو نے 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے ساٹھویں اجلاس سے خطاب میں عالمی انسانی حقوق کے انتظام میں بہتری لانے کی اپیل کی۔جمعہ کے روز
چن ژو نے تقریباً 80 ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں کثیرالجہتی نظام کو شدید دباؤ کا سامنا ہے، تمام فریقوں کو اقوام متحدہ کی اسیویں سالگرہ کے موقع پر اصلاحات کے ذریعے کارکردگی بہتر بنانی چاہیے، طریقہ کار کو آسان بنانا چاہیے، دوہرے معیارات کو ختم کرنا چاہیے اور شفافیت کو بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے اس موقع پر پانچ نکاتی تجویز پیش کی۔ اول یہ کہ خودمختاری کی برابری پر عمل کرنا چاہیے ، چاہے ملک چھوٹا ہو یا بڑا، کمزور ہو یا طاقتور، غریب ہو یا امیر، سب کو عالمی انتظام میں برابر کی شرکت، فیصلہ سازی اور فوائد حاصل کرنے کا حق ہونا چاہیے ۔ دوم یہ کہ بین الاقوامی قانون کی پابندی ہونی چاہیے ، بین الاقوامی قانون کے یکساں اور مساوی اطلاق کو یقینی بنانا چاہیے اور دوہرے معیارات کو ختم کرنا چاہیے ۔ سوم یہ کہ کثیرالجہتی پر عمل درآمد کرنا چاہیے ، مشترکہ مشاورت، تعمیر اور اشتراک کرنا چاہیے اور یکطرفہ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیے۔ چہارم یہ کہ انسانیت کی مرکزیت کی ترویج کرنی چاہیے اور تمام قسم کے انسانی حقوق کو متوازن طور پر آگے بڑھانا چاہیے۔ پنجم یہ کہ عمل پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ، حقیقی نتائج حاصل کرنا اور عالمی انسانی حقوق کے انتظام میں بہتری لانی چاہیے، تاکہ امن، سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔
DATE . Sep/26/2025