چین، 70 سالوں میں تاریخی تبدیلی، سنکیانگ جدیدیت کے راستہ پر گامزنبیجنگ () سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام کی سترویں سالگرہ کی تقریب ارومچی میں منعقد ہوئی ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب میں شرکت کی اور سنکیانگ کی تمام قومیتوں کے عوام کے ساتھ مل کر اس جشن کو منایا ۔1955 میں سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے کے قیام سے لے کر اب تک کے 70 سالوں میں، سنکیانگ نے غربت سے خوشحالی، پسماندگی سے ترقی اور کھلے پن کے عمل میں تاریخی فاصلہ طے کیا ہے ۔ مزکورہ تقریب نے دنیا کے سامنے سنکیانگ کی ستر سالوں میں حاصل کردہ تاریخی کامیابیوں کو پیش کیا، جو چین کے قومیتی علاقائی خود اختیاری کے نظام کی برتری اور نئے دور میں سنکیانگ کی گورننس کے حوالے سے سی پی سی کی حکمت عملی کے مؤثر ہونے کا ثبوت ہیں۔یہ کامیابیاں سی پی سی کی قیادت میں سنکیانگ کے تمام قومیتی گروہوں کی جانب سے جدید سوشلسٹ سنکیانگ کی تعمیر کے عزم کا اظہار بھی ہیں ۔سنکیانگ کی یہ بے مثال ترقی سی پی سی کی قیادت کے بغیر ممکن نہیں تھی ۔ سنکیانگ میں سماجی استحکام کو برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔ ماضی میں سنکیانگ میں دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی جیسی “تین منفی قوتوں” سے پیدا ہونے والی تخریبی سرگرمیوں نے سماجی استحکام کو شدید نقصان پہنچایا تھا ۔ مسلسل کوششوں کے بعد، سنکیانگ میں علیحدگی کی کوششوں کے انسداد میں اہم اور مرحلہ وار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، اور اب مسلسل کئی سالوں سے دہشت گردی کے واقعات پیش نہیں آئے ، جس سے سنکیانگ میں سماجی استحکام اور قومیتی اتحاد مضبوط ہوا ہے ۔ سماجی استحکام کے تسلسل کے ساتھ ہی معاشی ترقی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ کی اس بار سنکیانگ آمد نے سنکیانگ کے مستقبل کی ترقی کے لیے سمت متعین کی۔ سی جی ٹی این نیٹ ورک کے 38 ممالک کے 7446 افراد پر مشتمل حالیہ سروے کے مطابق، 63.8 فیصد عالمی جواب دہندگان سنکیانگ کی مستقبل کی ترقی کے بارے میں پرامید ہیں۔70 سالوں کے سفر کے بعد، سنکیانگ کی تاریخی تبدیلیوں نے ایک سادہ سچائی کو ثابت کیا ہےاور وہ سچائی یہ ہے کہ عوام کی خوشحال زندگی انسانی حقوق کی سب سے بڑی شکل ہے۔ مستقبل کی ترقی کی جانب دیکھتے ہوئے سنکیانگ کی تمام قومیتیں انار کے دانوں کی طرح ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، جو سنکیانگ کے دیرپا استحکام اور خوشحالی کو آگے بڑھا رہی ہیں۔ خوبصورت سنکیانگ کا مستقبل روشن ہے، اور چینی طرز کی جدیدیت کی سنکیانگ کی تصویر اور بھی شاندار ہوگی۔