توانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے عملی تعاون کی ایک مثال ہے، چینی نا ئب وزیر اعظم

بیجنگ () چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے بیجنگ میں روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک کے ساتھ مشترکہ طور پر چین۔روس توانائی تعاون کمیٹی کے بائیسویں اجلاس کی صدارت کی۔ہفتہ کے روز
ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون چین اور روس کے مساوی، باہمی فائدہ مند اور عملی تعاون کی ایک مثال ہے۔ حالیہ سالوں میں، صدر شی جن پھنگ اور صدر پیوتن نے متعدد ملاقاتوں اور مذاکرات کے ذریعے گہرے اسٹریٹجک روابط کو فروغ دیا ہے ، جس سے چین۔روس جامع توانائی شراکت داری کو استحکام اور فروغ ملا اور دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد پہنچے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں رہنماؤں کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، توانائی تعاون کو اعلیٰ سطح تک لے جانے اور دونوں ممالک حتیٰ کہ عالمی توانائی کی سلامتی اور پائیدار ترقی میں زیادہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
روس کے نائب وزیر اعظم نوواک نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک قیادت میں، روس۔چین توانائی تعاون نے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ روس چین کے ساتھ مل کر فریقین کے درمیان توانائی تعاون کو بڑھانے اور باہمی تعلقات کی اعلیٰ سطح کی ترقی میں بہتر تعاون پر آمادہ ہے۔

DATE . Sep/27/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top