چین کے صدر شی جن پھنگ اورکمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی مرکزی کمیٹی کے فرسٹ سیکرٹری اور کیوبا کے صدر مگیل ڈیاز کینل نے چین کیوبا سفارتی تعلقات کے قیام کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔اتوار کے روز
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 65 سال قبل، کیوبا مغربی نصف کرہ کا پہلا ملک تھا جس نے عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے، جس سے چین کیوبا تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا۔ گزشتہ 65 برسوں سے چین کیوبا تعلقات گہرائی سے ترقی کرتے رہے ہیں، اور یہ سوشلسٹ ممالک کے درمیان یکجہتی و تعاون اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان مخلصانہ باہمی تعاون کا نمونہ بن چکے ہیں۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چین-کیوبا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اورصدر ڈیاز کے ساتھ مل کر اعلیٰ سطحی سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، ترقیاتی تعاون کو منظم طریقے سے آگے بڑھانے، ہمہ جہت اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے اور چین کیوبا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئی پیش رفت کو مسلسل فروغ دینے کے لیےکام کرنے کو تیار ہیں۔ مگیل ڈیاز کینل اور کیوبا کے انقلابی رہنما جنرل راوول کاسترو نے ایک مشترکہ تہنیتی پیغام میں کہا کہ گزشتہ 60 سالوں میں کیوبا چین تعلقات وقت کی آزمائشوں پر پورے اترچکے ہیں۔ کیوبا ایک چین کےاصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے، چین کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے، اور کیوبا چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو غیرمتزلزل طور پر فروغ دینے اور بالادستی کی مخالفت کرنے کے لیے تیار ہے۔ اسی دن چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور کیوبا کے وزیر اعظم مریرو کرز نے بھی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
DATE . Sep/28/2025