مریم نوازکا پنجاب میں سیلاب سےبحالی پروگرام کا باقاعدہ آغاز ،سیلاب زدگان کے لیے خصوصی کارڈ جاری کرنے کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب میں سیلاب سےبحالی پروگرام کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے سیلاب زدگان کے لیے خصوصی کارڈ جاری کرنے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد اورریسکیوفرض سمجھ کر کی۔تنقید پر کان نہیں دھرتی،میرا مقصد صرف عوام کی فلاح ہے۔لاہور میں سیلاب سروے پورٹل کے ڈیجیٹل افتتاح اور پی ڈی ایم اے کے رضاکاروں کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے اللہ کے بہترین دوست ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے بھر میں دس ہزار رضاکار سیلاب زدگان کے نقصان کا تخمینہ لگائیں گے جس کے بعد انکے نقصان کا ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔مریم نواز شریف نے کہاکہ بطور وزیراعلیٰ عوام کی خدمت انکی ذمہ داری ہے، پنجاب پر تنقید کرنے والے اس لیے تنقید کررہے ہیں کیونکہ صرف پنجاب میں کام ہورہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ امدادی سرگرمیوں میں پنجاب کے وزراء، انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور رضاکاروں نے ایک ٹیم بن کر کام کیا۔ انہوں نے کہاکہ آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب کے دوران اپنی ذمہ داریاں اداکرتے ہوئےشہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد اور پی ڈی ایم اے کے اہلکار عبدالرحمان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Date . Sep/28/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top