اسلام آ باد () چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو سیلاب سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی۔ اس کھیپ میں بنیادی طور پر خیمے، کمبل وغیرہ شامل ہیں، جو چینی فضائیہ کے دو وائے۔20 طیاروں کے ذریعے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچائی جا رہی ہے ۔
اس سال جون کے بعد سے، پاکستان کو شدید سیلابی صورت حال کے باعث وسیع پیمانے پر جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ چین نے فوری طور پر مدد کا ہاتھ بڑھایا اور پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر کی ہنگامی امداد فراہم کی۔پاکستان میں تعمیر نو کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے، چینی حکومت نے اضافی 100 ملین یوآن مالیت کے سیلاب سے نمٹنے والے ہنگامی سامان کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
DATE . Sep/28/2025