بیجنگ () چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے اور چائنا میڈیا گروپ کے درمیان متعدد مشترکہ منصوبہ جات کا آغاز کیا گیا۔اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں مکاؤ کے چیف ایگزیکٹو سام ہو فائی نے اپنے خطاب میں کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں سے مکاؤ کی بیرونی دنیا سے رابطہ کاری کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ مکاؤ حکومت مکاؤ سماج کے تمام حلقوں کے اتحاد سے “ایک ملک، دو نظام” کی منفرد خوبیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معیاری ترقی کے نئے دور کا آغاز کرے گی۔سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شونگ نے کہا کہ سی ایم جی مکاؤ حکومت اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے دوستوں کے ساتھ مل کر مکاؤ میں “ایک ملک، دو نظام” کے عمل کو نئی راہیں دکھلانے کے لیے پرعزم ہے۔
تقریب کے دوران دونوں فریقوں کے درمیان “چائنا میڈیا گروپ۔مکاؤ حکومت اسٹریٹجک تعاون” اور “قومی فلم بیورو۔مکاؤ ثقافتی امور بیورو فلم انڈسٹری تعاون” کے معاہدے بھی طے پائے۔ اس موقع پر چائنا میڈیا گروپ اور مکاؤ حکومت کے ثقافتی امور کے بیورو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ دستاویزی فلم”مکاؤ: اوپن ایئر میوزیم” جاری کی گئی اور “ملک کی روشنی: مکاؤ کی حب الوطنی کی تاریخی اور ثقافتی سیاحتی رہنمائی” پروگرام کا آغاز بھی کیا گیا ۔
DATE . Sep/28/2025