اکتوبر میں چین میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد 2019 کے 96 فیصد تک پہنچ گئی

پچیس تاریخ کو چین کی  سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن سے موصول اطلاع  کے مطابق  رواں سال اکتوبر میں چین کے سول ایوی ایشن ٹرانسپورٹ کے پیمانے میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا گیا، جس میں 64.092 ملین مسافروں کی نقل و حمل ہوئی ، جن میں سے 5.803 ملین مسافروں نے بین الاقوامی روٹس پر سفر کیے ہیں ، جو 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 96 فیصد تک بحالی کو ظاہر کرتے ہیں۔ 

مال برداری کے لحاظ سے ، اکتوبر میں مجموعی طور پر 809،000 ٹن کارگو اور ڈاک نقل و حمل کا انتظام کیا گیا ، جو سال بہ سال 19.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں سے، بین الاقوامی روٹس پر مجموعی طور پر 330،000 ٹن کارگو اور ڈاک نقل و حمل کا انتظام کیا گیا، جو 2019 کی اسی مدت کے مقابلے میں 52 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے.

DATE . Sep/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top