پارٹی اسکول کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے لیے صلاحیتوں کی تربیت اور تجاویز فراہم کرنے میں اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کریں، چینی صدر

بیجنگ () کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے پارٹی اسکولوں کے امور کے بارے میں اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد سے، مختلف سطحوں کے پارٹی اسکولوں نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے، ذمہ داریوں کو دیانت داری سے نبھایا ہے، تدریس اور تحقیقی معیار کو مسلسل بہتر بنایا ہے، اور مختلف کاموں میں نئی پیش رفت اور نئے نتائج حاصل کیے ہیں۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ نئے سفر میں، مختلف سطحوں کے پارٹی اسکولوں کو نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریے کو رہنما اصول بناتے ہوئے، پارٹی اسکول کے ابتدائی مشن کو یاد رکھنا چاہیے، تاکہ پارٹی کے لیے مزید بہتر انداز میں باصلاحیت افراد تیار کیے جا سکیں اور پارٹی کے لیے تجاویز فراہم کی جا سکیں۔ تدریس میں اصلاحات کو گہرا کرنا چاہیے، بالخصوص پارٹی کی نظریاتی تعلیم، پارٹی کی صفات کی تعلیم اور فرائض سرانجام دینے کی تربیت کو نمایاں کرنا چاہیے، تاکہ تعلیم و تربیت کو زیادہ اہدافی اور مؤثر بنایا جا سکے۔ پارٹی کے جدید نظریات کی نظامی اورعلمی تحقیق کو مضبوط کرنا چاہیے اور تھنک ٹینک کا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ اسکولوں کو معیار کی بنیاد پر ترقی دینے پر اصرار کرنا چاہیے، کیڈرز اور اساتذہ کی تعمیر کو مضبوط کرنا چاہیے، طلبہ کے نظم و نسق اور نگرانی کو بڑھانا چاہیے، اور تدریسی و انتظامی سطح کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔
تمام سطحوں کی پارٹی کمیٹیوں کو تنظیمی قیادت کو مضبوط کرنا چاہیے، وسائل اور قوتوں کو یکجا کرنا چاہیے، تعاون اور ضمانت کو مضبوط کرنا چاہیے، اور نئے عہد میں پارٹی اسکولوں کے کام کو اعلیٰ معیار کی ترقی کی طرف آگے بڑھانا چاہیے۔

DATE . Sep/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top