بیجنگ () چینی وزیرِ اعظم لی چھیانگ سے شمالی کوریا کی وزیرِ خارجہ سوی سان ہی نے بیجنگ میں ملاقات کی۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق لی چھیانگ نے کہا کہ چین شمالی کوریا کے ساتھ تمام سطحوں پر تبادلے اور باہمی رابطے کو گہرا کرنے، باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو مضبوط بنانے، تمام شعبوں میں عملی تعاون کرنے اور مشترکہ ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
چین شمالی کوریا کے اس موقف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے کہ اس نے چین کے بنیادی مفادات اور اہم تحفظات سے متعلق معاملات پر ہمیشہ چین کو مستقل حمایت فراہم کی ہے، اور چین شمالی کوریا کے ساتھ مل کر مزید کوششوں کا خواہاں ہے تاکہ چین اور شمالی کوریا کے مشترکہ مفادات کا بہتر تحفظ کیا جا سکے۔
سوی سان ہی نے کہا کہ شمالی کوریا صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور اور چار گلوبل انیشی ایٹوز کی مکمل حمایت کرتا ہے اور آئندہ بھی تائیوان، سنکیانگ، شی زانگ اور ہانگ کانگ سمیت چین کے بنیادی مفادات سے وابستہ امور میں چین کے موقف کی مستقل حمایت جاری رکھے گا ۔
DATE . Sep/29/2025