فیچر فلم “شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی” اور خصوصی پروگرام ” شی جن پھنگ اکنامک تھاٹ سیریز لیکچرز” کی ہانگ کانگ ایس اے آر میں نشریات کا آغاز

بیجنگ () فیچر فلم “شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی” اور خصوصی پروگرام ” شی جن پھنگ اکنامک تھاٹ سیریز لیکچرز” کی ہانگ کانگ ایس اے آر میں نشریات کا آغاز ہوا۔ آر ٹی ایچ کے ٹیلی ویژن اور نیو میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ دیگر پلیٹ فارمز پر بھی یہ پروگرام ترتیب وار نشر کیے جائیں گے۔
ہانگ کانگ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ فیچر فلم “شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی” نہ صرف ثقافت کو خراج تحسین پیش کرتی بلکہ قومی جذبے کو بھی بیدار کرتی ہے۔ خصوصی پروگرام ” شی جن پھنگ اکنامک تھاٹ سیریز لیکچرز” ہانگ کانگ کے شہریوں کے لیے قومی ترقی کی رفتار کو سمجھنے کے لیے ایک اہم ذریعہ اور کاروباری حلقوں کے لیے میکرو اکنامک رجحانات کو سمجھنے کے لیے ایک فکری رہنما ثابت ہوگا۔
سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے کہا کہ یہ دو اعلیٰ معیار کے پروگرام چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے صدر شی جن پھنگ کے ثقافتی نظریے اور ہانگ کانگ کے عوام کے لیے اُن کے خیالات کو واضح طور پر پیش کرنے کی سرگرم کوششوں کے ترجمان ہیں، جو مقامی ناظرین کے لیے خیالات کا دریچہ کھولتے ہیں۔

DATE . Sep/29/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top