بیجنگ () چائنا میڈیا گروپ اور ہانگ کانگ کے مختلف حلقوں کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے کی تقریب ہانگ کانگ میں منعقد ہوئی۔
ہانگ کانگ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اپنے خطاب میں اس تقریب کو سی ایم جی اور ہانگ کانگ کے درمیان تعاون کے ایک نئے مرحلے کی علامت قرار دیا۔ عملی اقدامات کا یہ سلسلہ نہ صرف قومی حکمت عملی کی ضروریات سے ہم آہنگ ہے، بلکہ ہانگ کانگ معاشرے کی توقعات کا جواب دیتا ہے اور شہریوں کی بہتر زندگی کی امنگوں کے عین مطابق ہے.
سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شونگ نے کہا کہ آج سی ایم جی اور ہانگ کانگ تعاون کو گہرا کرنے کا نیا باب شروع ہوا ہے۔ شارٹ ویڈیو ” اے نیو چیپٹر آف بوہنیا ان بلوم” لانچ کی جا رہی ہے، ما وانگ دوئی ہان شاہی خاندان کی ثقافتی ڈیجیٹل نمائش اور دی گریٹ پانڈا کلچر سیریز کی تھیم پر تبادلہ سرگرمیاں متعارف کرائی جا رہی ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ ، پندرہویں نیشنل گیمز اور پیرا نیشنل گیمز کے مرکزی نشریاتی ادارے کے طور پر، سی ایم جی ان کھیلوں کی بھرپور کوریج کرے گا.
اسی دن، سی ایم جی اور ہانگ کانگ ٹوارزم بورڈ نے تعاون کی یادداشت کا تبادلہ کیا۔علاوہ ازیں ، سی ایم جی کی تیار کردہ نو فلموں یا ٹی وی پروگرامز کی بھی ہانگ کانگ میں نشریات کا آغاز ہوا۔
DATE . Sep/29/2025