
چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ میں ماڑی انرجیز اور پاکستان نیوی نے اپنے میچز جیت لئے۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جارہے ایونٹ میں ماڑی انرجیز نے پاکستان رینجرز کو پانچ۔دو سے ہرایا۔ ماڑی انرجیز کی جانب سے احمد ندیم نے ہیٹرک کی، وسیم اور عمر مصطفی نے ایک، ایک گول کیا۔ ایم احمر اور شہروز نے رینجرز کیلئے گول کیے۔
پاکستان نیوی نے نیشنل بینک آف پاکستان کودو کے مقابلے میں تین گول سے مات دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے یاسر خان، عبدالحنان شاہد اور بشارت علی نے ایک، ایک گول کیا۔این بی پی کےلیے صابر اور آکاش نے ایک ایک گول داغا۔
DATE . Sep/30/2025