
چین:جاپان نے انڈر18 ہاکی ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے ۔ فائنل میں پاکستان کے خلاف تین گول سے کامیابی سمیٹی ہے ۔
چین کے شہر دازھو میں ایونٹ کا فائنل جاپان اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔ دوسرے کوارٹر میں جاپان کو پنالٹی کارنر ملا جس پر یوما فوجیوارا نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی ۔
تیسرے کوارٹر میں یوما فوجیوارا نے ایک بار پھر پنالٹی کارنر پر گول کرکے جاپان کی برتری دگنی کی ۔چوتھے کوارٹر میں جاپان کو ایک اور پنالٹی کارنر ملا جس پر کپتان ٹاٹسوکائی نے گول کرکے جاپان کی کامیابی کو یقینی بنایا۔پاکستانی ٹیم کو کئی پنالٹی کارنر ملے لیکن کوئی گول نہ کرسکی۔
DATE . Sep /30/2025