بیجنگ ()
یکم اکتوبر کو ، چھیوشی میگزین چینی صدر شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع کرے گا۔مضمون کا عنوان ہے “چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل اور ترقی عوامی امنگوں،وقت کے رجحانات اور تاریخی ارتقاء کے عین مطابق ہے”۔یہ مضمون ستائیس ستمبر 2024 کو منعقدہ چین کے قومی اتحاد اور ترقی کے لئے نیشنل ایوارڈ کانفرنس سے ان کے خطاب پر مشتمل ہے ۔
مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ چینی قوم پانچ ہزار سال سے زیادہ کی تہذیب والی ایک عظیم قوم ہے۔ تمام قومیتوں نے مل کر ایک متحد کثیر قومیتی ملک کی بنیاد رکھی، مل کر چین کی درخشاں تاریخ لکھی، مل کر شاندار چینی ثقافت تخلیق کی، اور مل کر عظیم قومی جذبے کو پروان چڑھایا۔چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل اور ترقی عوامی امنگوں،وقت کے رجحانات اور تاریخی ارتقاء کے عین مطابق ہے۔
ہر خطے اور ہر قومیت کو ملکی ترقی میں شامل ہونا چاہیے اور اقتصادی تبادلوں و تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، تاکہ ملک کی اقتصادی خوشحالی کو بہتر طور پر فروغ دیا جا سکے اور اپنی اقتصادی ترقی بھی حاصل کی جا سکے۔تمام قومیتوں کے لوگوں کو مساوات، یکجہتی، باہمی تعاون اور ہم آہنگی پر مبنی سوشلسٹ قومی تعلقات کو مزید قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے ، اور چینی قوم کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں عوامی حمایت کی بنیاد کو مضبوط بنانا چاہیے ۔
DATE . Sep/30/2025