ہمیں نئے دور اور نئے سفر میں پارٹی کے مرکزی ہدف پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے،شی
بیجنگ ()
عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر 30 ستمبر کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا۔منگل کے روز سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے استقبالیہ میں شرکت کی اور ایک اہم خطاب کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کو عملی جامہ پہنانا ایک بے مثال عظیم فریضہ ہے۔ ہمیں چینی طرز کی جدید کاری کے مزید شاندار ابواب رقم کرنے کے لئے پوری کوشش کرنی چاہیے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے، ملک کی تمام قومیتوں کے لوگوں، چینی پیپلز لبریشن آرمی اور مسلح پولیس فورس کے افسران اور سپاہیوں کو،قومی دن کے موقع پرمبارکباد دی ۔ جمہوری پارٹیوں اور پارٹیوں سے غیروابستہ افراد؛ ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں کے ہم وطنوں، تائیوان میں رہنے والے ہم وطنوں اور بیرون ملک مقیم چینیوں کو تہہ دل سے چین کے قومی دن کی مبارک باد پیش کی۔اپنے خطاب میں صدر شی جن پھنگ نے اُن تمام بین الاقوامی دوستوں اور ان تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا جو مسلسل چین کی ترقی کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ رواں سال پیچیدہ حالات کے باوجود پارٹی اور ریاست کے مختلف کاموں میں نئی پیش رفت اور نئی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اگلے مہینے، سی پی سی کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے چوتھے کل رکنی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا اور “پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے لئے تجاویز مرتب کی جائیں گی۔ ہمیں نئے دور اور نئے سفر میں پارٹی کے مرکزی ہدف پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، “پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے ترقیاتی اہداف اور حکمت عملی کے اقدامات پر عمل درآمد کرنا چاہیے تاکہ سماجی ترقی کے بنیادی مقصد میں فیصلہ کن پیش رفت یقینی بنائی جا سکے۔
شی جن پھنگ نے واضح کیا کہ نئے سفر میں، ہمیں مستقل عزم کے ساتھ “ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی کو نافذ کرنا چاہیے، ہانگ کانگ اور مکاؤ کی قومی ترقیاتی فریم ورک میں بہتر شمولیت کی حمایت کرنی چاہیے، معیشت کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کو فروغ دینا چاہیے۔ ہمیں آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان تبادلہ اور تعاون کو گہرا کرنا چاہیے، “تائیوان کی علیحدگی” اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی سخت مخالفت کرنی چاہیے، اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں مضبوطی اختیار کرنی چاہیے۔
شی جن پھنگ نے زور دیا کہ ہمیں پوری انسانیت کے مشترکہ اقدار کو فروغ دینا چاہیے، حقیقی کثیر طرفہ پالیسی پر عمل کرنا چاہیے، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو ، گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹو کے نفاذ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیئے۔
وزیر اعظم لی چھیاںگ نے استقبالیہ کی صدارت کی، چاؤ لہ جی، وانگ ہو ننگ، چھائی چھی، ڈنگ شوئےشیانگ، لی شی، ہان ژینگ نے استقبالیہ میں شرکت کی۔ تقریباً 800 ملکی و غیرملکی شخصیات نے بھی اس استقبالیہ میں شرکت کی۔
DATE . Oct/1/2025