
سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور اداکارہ ثنا جاوید نے مداحوں کو اپنے فیس بک کے جعلی اکاؤنٹ سے محتاط رہنے کیلئے الرٹ کردیا۔
اداکارہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے نام سے بنے 2 فیس بک اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خبردار کیا اور بتایا کہ تصاویر میں ایک ثنا کا اپنا جب کہ دوسرا جعلی اکاؤنٹ ہے۔
ثنا جاوید نے انسٹا اسٹوری میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ حیران ہوں کہ میرے جعلی فیس بک پیج کو میٹا کی جانب سے کیسے ویریفائی کیا گیا‘؟

اداکارہ نے مداحوں سے درخواست کی وہ مذکورہ جعلی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی کسی بھی پوسٹ یا بیان سے گریز کریں۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے جعلی اکاؤنٹ کے خلاف رپورٹ درج کروا نے کے ساتھ ساتھ متعلقہ حکام کو بھی اپنے نام سے بنائے گئے جعلی فیس بک اکاؤنٹ سے آگاہ کردیا ہے، جلد ہی فراڈ پیج کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
حیران کن بات یہ ہے کہ فیس بک کا جعلی پیج جو کہ ’ ثنا جاوید ‘ کے نام سے بنایا گیا ہے، یہ نہ صرف ثنا کا نام اور تصویر استعمال کررہا ہے بلکہ بلیو ٹک کے ساتھ ویری فائیڈ بھی ہے۔
دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس جعلی پیج پر ثنا جاوید کے آفیشل پیج سے زیادہ فولوورز موجود ہیں۔
ثنا کے جعلی فیس بک پر 1.7 ملین سے زائد فولورز ہیں اور ان کے اپنے آفیشیل پیج پر 1.2 ملین سے زائد فولورز ہیں۔
DATE . Oct/1/2025