اسلام آباد: نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے کے ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے مختلف امکانات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تجارت، توانائی، رابطہ کاری اور عوامی روابط کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنی پالیسیوں کو خطے میں ترقی، امن اور اجتماعی فلاح کے فروغ کے لیے جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
اجلاس میں وزیرِ پٹرولیم طارق باجوہ، اٹارنی جنرل، اور وزارتِ خارجہ سمیت مختلف محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی ۔
DATE . Oct/2/2025



