قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں

News Image

اسلام آباد:قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے سینیٹر گردیپ سنگھ، سینیٹر اسد قاسم، سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج، سینیٹر فلک ناز چترالی اور سابق رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

قائم مقام صدر نے ملک میں اتحاد اور مفاہمت کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہم آہنگی اور مکالمہ ضروری ہے۔پاکستان کی ترقی کیلئے جمہوری اداروں کے استحکام اور جامع ترقی ناگزیر ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے ملک میں جاری سیلابی صورتحال پر تشویش کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بروقت امداد اور بحالی کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں۔

DATE . Oct/2/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top