
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف آج میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلباء سے ملاقات کریں گی۔ وزیر اعلیٰ یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈرز کو انعامات سے نوازیں گی۔
تقریب میں ہر بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کو میڈل، سرٹیفکیٹ اور کیش انعامات دیے جائیں گے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ بھر سے بہترین اساتذہ کو ایجوکیشن چیمپئن کا خطاب بھی دیا جائے گا۔
DATE . Oct/2/2025


