“وطن کی مٹی گواہ رہنا” کنیئرڈ کالج کی طالبہ کا پاک فوج سے والہانہ محبت کا اظہار

News Image

لاہور :کنیئرڈ کالج لاہور میں منعقدہ ایک پُروقار تقریب میں بصارت سے محروم طالبہ نے اپنے منفرد اور دل کو چھو لینے والے انداز میں پاک فوج کے لیے ملی نغمہ “وطن کی مٹی گواہ رہنا” پیش کر کے حاضرین کے دل جیت لیے۔

طالبہ نے دلفریب آواز اور والہانہ انداز میں پیش کیے گئے اس نغمے کے ذریعے پاک فوج کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، اور وطن کی حفاظت کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنے نغمے میں طالبہ نے ننھے شہداء کی قربانیوں کو بھی سلامِ عقیدت پیش کیا، جس پر تقریب میں موجود حاضرین کی آنکھیں نم ہو گئیں۔تقریب کے شرکاء نے طالبہ کے جذبے کو بھرپور تالیوں اور احترام بھرے ردعمل سے سراہا، اور اس جذبہ حب الوطنی کو نوجوان نسل کی روشن علامت قرار دیا۔

تقریب میں طالبات کی بھرپور شرکت اور وطن و پاک فوج سے اظہارِ محبت نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کا مستقبل ان باہمت، محب وطن نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

DATE . Oct/2/2025

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top