
قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد کی شادی آج کراچی میں ہوگی۔
مختلف میڈیا رپورٹس میں 27 سالہ قومی کرکٹر ابرار احمد کے خاندانی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ابرار احمد کی شادی آج بروز ہفتہ 4 اکتوبر کو کراچی میں ہوگی جب کہ ولیمہ 6 اکتوبر کو ہوگا۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گزشتہ شب ابرار احمد کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
ابرار احمد کی انسٹا اسٹوری پر بھی ان کی سبز شلوار قمیض میں ملبوس تصویر شیئر کی گئی ہے۔

تاہم ابرار کی ہونے والی اہلیہ کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
واضح رہے کہ ابرار احمد ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔
ابرار احمد نے پہلی مرتبہ 2017 میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) میں کراچی کنگز کی نمائندگی کی۔
بعد ازاں انہوں نے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف اہم سیریز میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا ، ابرار احمد نے عمدہ پرفارمنس سے اپنے پہلے ہی میچ میں 7 وکٹیں لے کر مخالفین پر اپنی دھاک بٹھادی تھی۔
DATE / Oct/4/2025